ٹوکیو،4؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)میانمار کی لیڈر آنگ سان سوچی نے جاپانی دورے کے دوران کہا ہے کہ راکھین ریاست میں رونما ہونے والے پرتشدد واقعات کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس میں امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی خاتون سیاستدان نے واضح کیا کہ اُن کی حکومت تفتیشی عمل میں پرتشدد حالات و واقعات کی اصل وجوہات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ سوچی نے یہ بھی کہا کہ وہ تفتیشی عمل کے مکمل ہونے سے قبل کسی پر کوئی الزام نہیں دھریں گی۔ انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ راکھین میں مسلم اقلیت کو فوج کی جانب سے انتہائی سخت اقدامات کا سامنا ہے۔ آنگ سان سوچی آج کا جاپان کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔